تبلیغی اجتماع کے لئے جانی والی بس نہر میں گر گئی

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

چکوال(یوا ین پی )کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس تلہ گنگ کے قریب نہر کے پل کے نیچے گر گئی 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے جانے والی بس تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی، بس میں تبلیغی جماعت 60 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں بس میں سوار 20 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو تلہ گنگ اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی کئی افراد کی حالت نازک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes