بہاولنگر: قتل کی لرزہ خیز واردات، دیوار کے تنازع پر 6 سالہ بچی قتل

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

بہاول نگر(یواین پی) بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں دیوار کے تنازع پر ملزمان نے 6 سال کی بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔نواحی علاقے چک پنجکوسی میں دیوار کی رنجش کی بناء 6 سالہ بچی موت کے گھاٹ اتار دی گئی۔ بچی کو ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا، بچی کے جسم پر بہیمانہ تشدد سے زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں۔ چھ سالہ نصرت کو ملزمان ابو سفیان اور وکیل نے گھر سے زبر دستی اٹھایا تھا اور قتل کر کے قریبی خالی پلاٹ میں پھینک دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر بچی کے والد محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دیوار کا تنازع چل رہا ہے، پہلے بھی کئی بار جھگڑا ہوچکا، گزشتہ روز بھی دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题