سیالکوٹ اور کے گردو نواح میں سوئی گیس کا بحران

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

08سیالکوٹ ۔۔۔ سیالکوٹ اور کے گردو نواح میں سوئی گیس کا بحران ، گھریلو افراد کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا .. تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور اس کے گردو نواح سمیت دیہاتی علاقوں میں سوئی گیس کا بحران شروع ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز میں ہی محکمہ سوئی گیس سیالکوٹ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث سوئی گیس کی سپلائی دوپہر کے بعد شہریوں کو ملنا بند ہو جاتی ہے۔ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں شدید کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتظامی آفسران کی لاپرواہی سے ملک مسلسل مسائل اور بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے۔ سیالکوٹ میں رمضان کے آغاز میں میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ سوئی گیس بحران سے سحری و افطاری میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہلیان سیالکوٹ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog