آج کل ایک میگا ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں اداکارہ ردا عاصم

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 837)      No Comments

ایک منفرد رول میں جلوہ گر ہو رہی ہوں میری کردار نگاری مدتوں یاد رہے گی اداکارہ کی گفتگو
لاہور (یو این پی)میں نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے آج کل ایک میگا ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اس ڈرامہ سیریل کی کہانی منفرد اور اچھوتی ہے یقیناًشائقین ڈرامہ کو پسند آئے گی ان خیالات کا اظہاراداکارہ ردا عاصم نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید بتایا کہ اپنی تعلیمی مصروفیات کے باعث عارضی طور پہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اب تعلیمی مصروفیات سے فراغت ہے لہذا میں میگا ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اس کی عکس بندی ایک مقامی فارم ہاؤس میں کی جارہی ہے اس میں میرا ایک منفرد اور مشکل رول ہے اس پہ خوب محنت کر رہی ہوں میری کردار نگاری مدتوں یاد رہے گی اس ڈرامے میں میرے ہمراہ عثمان پیرزادہ ، ریشم، صنم چوہدری اور عمران عباس شامل ہیں بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنا بھی ایک اعزاز ہوتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题