گیسٹرو کے شکار ضلع آواران میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 893)      No Comments

آواران(یواین پی) پاک فوج نے گیسٹرو کے شکار بلوچستان کے ضلع آواران میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ میڈیکل ٹیم مریضوں کا معائنہ اور ادویات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ عوام میں پینے کا پانی اور راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں گیسٹرو کی وبا پھوٹنے پر پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، خصوصی میڈیکل ٹیم ادویات کے ہمراہ آوران پہنچ گئی۔ جن مریضوں کی حالت زیادہ خراب تھی انہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے حب پہنچا دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes