کیلی فورنیا:سابق فوجیوں کےمرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments


کیلیفورنیا (یو این پی)امریکی ریاست کیلی فورنیامیں سابق فوجیوں کےمرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں مسلح شخص نے سیکڑوں افراد کو 8 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاؤنٹی کے ڈپٹی شیرف بھاری نفری سمیت اولڈ ہاؤس پہنچ گئے اور مسلح شخص سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مذاکرات کی ناکامی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگا۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد یونٹویل اور گردو نواح کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم جاری کیاگیا۔ مسلح شخص کو ایک کمرے تک محدود کر کے اس سے رابطے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم 8 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے باوجود حملہ آور نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔ فورسز سے جھڑپ میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes