جولائی کے تیسرے عشرے میں‌عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوا دی

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوا دی۔جس میں 24 سے 27 جولائی کی تاریخیں تجویز دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابات کے حوالے سے کافی شش و پنج پایا جاتا ہے کہ آیا ملک میں انتخابات مقرر وقت پر ہوں گے بھی یا نہیں ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مختلف آراءسامنے آ رہی ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے جس میں24 سے 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题