پاکستانی فلمی صنعت کے معروف اداکا ر رنگیلا کو بچھڑے تیرہ برس بیت گئے

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

بورے والا(یواین پی) پاکستانی فلمی صنعت کے معروف اداکا ر رنگیلا کی13 ویں برسی آج 24مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی وہ یکم جنوری 1937 کو افغانستان میں پیداہوئے ان کا اصل نام محمد سعید خان تھا انہوں نے 1958میں فلم ’’جٹی ‘‘ سے کیا اور 1969میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دیا اور طوفان ‘‘ میں بہترین مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور رائٹر ،گلوکار،ڈائریکٹر اورپروڈیوسر کے طور پر عوام کے سامنے آئے اوراپنی قابلیت منوائی ۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’رنگیلا ، دل اور دنیا ،ایماندار ،بے ایمان ،انسان اورگدھا اور دورنگیلے ‘‘شامل ہیں ۔اداکاررنگیلا کو بہترین اداکاری اوردیگر شعبوں میں شاندار کا رکردگی پر نومرتبہ نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کئے ۔وہ 24مئی2005 کو انتقال کرگئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme