ناسا کی انجینئر پاکستانی لڑکی حبارحمانی جس نے پوری دنیا میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

فلوریڈا(یواین پی) پاکستانی اور مسلم دنیا کی خواتین نے سیاست اور سائنسی تحقیقات کے شعبوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے اور ایسا ہی ایک نام حبارحمانی نے جنہوں نے امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا) کے’انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ‘ میں ’ایویو نکس اینڈ فلائٹ کنٹرول انجینئر‘کام کررہی ہیں اور فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سٹیشن سے راکٹ لانچ کرنے میں مدد کرتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ناسا کی طرف سے انہیں پیشہ ورانہ خدمات سے آگے بڑھ کر کام کرنے کے لیے ’ناسا آن دا سپاٹ ایوارڈ‘ اور ناسا کے مشن کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے کارکن کی حیثیت سے ناسا کا ایک امتیاز ’ناسا گروپ اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا اور یوں انہوں نے دنیا بھر میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔
حبا رحمانی ناسا کے لانچ سروس پروگرام کے تحت صرف کرنے والے راکٹ مثلاً پیگاسس راکٹ ایس ایل اور فیلکن 9 راکٹ کی لانچ پر کام کرتی ہیں۔ جہاں ان کے فرائض میں تکنیکی مہارت فراہم کرنے سے لے کر راکٹ کی جانچ کی پیروی، اعداد و شمار کا تجزیہ اور انجینئرنگ کے مسائل پر تکنیکی جائزہ پیش کرنا شامل ہے۔رحمانی نے بتایاکہ میرے کام میں سب سے زیادہ خوشی اور پرجوش لمحہ وہ ہوتا ہے، جب میں راکٹ کو لانچ پیڈ سے اتار کر خلا میں پرواز کرتا ہوا دیکھتی ہوں۔ وہ مقامی سکولوں میں جا کر طلبہ کے ساتھ اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات چیت کرتی ہیں اور سائنس میلے میں رضا کارانہ جج کے فرائض انجام دیے ہیں۔ناسا وومن کے مضمون کے مطابق حبا رحمانی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا پسند کرتی ہیں۔ خاص طور پر ان لڑکیوں کی جو بڑے مقاصد کو حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ انھوں نے خود بھی اسی فلسفے کی پیروی کی ہے اور ستاروں کو چھونے کی صرف خواہش نہیں کی ہے بلکہ، اسے پورا بھی کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme