نمائندگی کے لئے برانڈ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں،ملائکہ اروڑا

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

index
نشہ آور مشروب یا سگریٹوں اور رنگ گوراکرنے والی کریموں کی تشہیر میں کام نہ کرنے پر فخر ہے
ممبئی (یوا ین پی) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ان کو کسی بھی نشہ آور مشروب یا سگریٹوں اور رنگ گوراکرنے والی کریموں کی تشہیر میں کام نہ کرنے پر فخر ہے وہ برملا کہا سکتی ہیں کہ انھوں نے لوگوں کو ان مہلک چیزوں کے استعمال کی کبھی ترغیب نہیں دی۔ملائکہ اروڑا جن کا نام ہی اب ایک برانڈ بن چکا ہے نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میںیواین پی سے کہا ہے کہ وہ کسی برانڈ کا تشہیری چہرہ بننے کے لئے بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں،وہ ان برانڈز کے لئے کام نہیں کرتیں جن کا استعمال انھوں نے ذاتی طور پر کرکے انھیں پرکھا نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ اشتہاروں میں کام کرنے کے لئے انصاف کا دامن ہاتھ میں رکھنا چاہیے کیونکہ آپ لوگوں کو راغب کر رہے ہوتے ہیں اور خراب چیز کے لئے رغبت دے کر آپ گناہ اپنے سر مول لیتے ہیں۔شراب اور سگریٹ میری زندگی کا حصہ نہیں اس لئے میں انکو پروموٹ بھی نہیں کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں ملائکہ نے کہا کہ اس کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ گھر سے باہر نکلیں تو وہ سب سے گلیمرس دکھائی دیں اس لئے وہ بہت تیار ہو کر باہر آتیں ہیں کیونکہ یہ میرے پیشے کی ڈیمانڈ بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہرت دائمی نہیں ہوتی اس لئے اس کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے جب میسر ہو تو خوب انجوئے کریں اور جب نہ ہو تو پریشان نہ ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes