ماہ نورکی ڈرامہ’’عید عاشقاں دی‘‘میں شاندار پرفارمنس 

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

اسٹیج ڈرامہ کی زبردست کامیابی پہ مخالفین بے پر کی اڑا رہے ہیں اداکارہ ماہ نور
لاہور (یو این پی)گوجرانوالہ میں ماہ نور کا اسٹیج ڈرامہ’’عید عاشقاں دی‘‘ کامیابی سے جاری ،اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں شروع ہونے والا اسٹیج ڈرامہ’’عید عاشقاں دی‘‘ میں فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے شاندار پرفارمنس دے کر ڈرامہ بے مثال کامیاب بنا دیا ،اس ڈرامہ کی کاسٹ میں ماہ نور کے علاوہ کامیڈی کنگ گلفام ،ارم مغل ،حنا ء شیخ ،شوکت رنگیلا،ندیم چٹا ودیگر فنکار بھی شامل ہیں اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا،اداکارہ ماہ نورنے یواین پی کوبتایاکہ ہمارا ڈرامہ ’’عید عاشقاں دی‘‘ گوجرانوالہ میں عید کے دن سے لیکر ہاؤس فل جارہا ہے مخالفین کی باتوں پر غور نہیں کرتی اپنے کام پر توجہ دیتی ہوںیہ ہی میری بڑی کامیابی ہے کیو نگہ جب اللہ پاک عزت و شہرت دیتا ہے تو پھر مخالفین بے پر کی اڑایا ہی کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题