ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہو ں گے، صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیے۔ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے، صدر مملکت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور سمری میں صدر مملکت سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 (1) کے تحت آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک تاریخ چننے کا کہا گیا تھا۔ صدر نے قریب ترین تاریخ منتخب کی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیاں اپنی مدت 28 مئی کو پوری کریں گی۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر کرانا لازمی ہے۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا ہے، جس کے مطابق انتخابات میں 20 ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy