حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے انڈونیشیا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر

Published on September 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 850)      No Comments

444
مکہ مکرمہ (یو این پی )سعودی وزارت حج کے ذرائع کے مطابق اس سال دوسرے ملکوں سے 13لاکھ 72ہزار148 افراد پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ 68ہزار 800حاجی انڈونیشیا سے آئے ہیں ۔پاکستانی حاجیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے ایک لاکھ 43ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔ ہر سال پاکستانی حاجیوں کی تعداد تمام ملکوں سے آنے والے عازمین حج کی کل تعداد کا 10واں حصہ ہوتی ہے ۔حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبرپر ہے جہا ں سے ایک لاکھ 36ہزار ‘ بنگلہ دیش سے ایک لاکھ ‘نائیجیریا سے 76ہزار ‘افغانستا ن سے24ہزار ‘ایران سے 61ہزار‘ترکی سے54ہزار ‘روس سے 16 ہزار چار سو ‘امریکہ سے 14ہزار پانچ سو ‘ چین سے 11ہزار آٹھ سو سنگا پور سے 680 اور مالدیپ سے 370عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题