چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کاگلگت بلتستان پیکج مستردکردیا

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کاگلگت بلتستان پیکج مستردکردیا۔ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کوآئینی حقوق دیے اور وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے گلگت بلتستان پیکج کو مسترد کرتے ہیں اس سے علاقے کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات ہوں گے ۔قانون سازی کااختیارافسر شاہی کودیناگلگت کے عوام کے حقوق سے انکار ہے،وزیراعظم کے پیکج کو گلگت بلتستان کی اسمبلی نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کوآئینی حقوق دیے جبکہ گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے،اور وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes