مجلس محصورین پاکستان ، کی طرف سے بیسویں “یوم تکبیر” کی مناسبت سے جدہ میں سمپوزیم کا اہتمام

Published on May 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments


جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی) مجلس محصورین پاکستان ، سعودی عرب کے کنوینئر انجینئر/ سید احسان الحق اور ان کے رفقاء نے بیسویں “یوم تکبیر” کی مناسبت سے جدہ کے مقامی ھوٹل میں سمپوزیم منعقد کیا جسکا موضوع تھا ” ایٹمی ٹیکنالوجی ھماری ضرورت اور ذمہ داری.”مجلس محصوری۔تقریب کی صدارت معروف سعودی اسکالر، سابق سفارتکار اور جنوب ایشیائی امور کے ماھر تجزیہ نگار محترم/ ڈاکٹر علی الغامدی نے کی. تقریب کا آغاز محمد علی الغامدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، تقریب سے مجلس محصورین پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر حامد إسلام نے موضوع کی مناسبت سے اپنی تقریر سے کیا دیگر مقررین میں آغا محمد اکرم، میمن کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی، ، معروف سماجی شخصیت اور پیپلز کمیونٹی کے شمس الدین ألطاف، اور دیگر مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان کو اس جدید ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کو ملکی مفاد کی خاطر عوام کی ترقی اور بہبود کے منصوبوں کے لیئےاستعمال کیا جائے جسکی ملک کو موجودہ گلوبل سسٹم کے ھمراہ چلنے کے لیئے اشد ضرورت ھے.۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题