مایوس اور منتشر اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔سجاد حسین چھینہ

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

\"Sajjad
لاہور( یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ مایوس اورمنتشر اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔ اپوزیشن والے ریاست کی سا لمیت اورقومی مفادات کی قیمت پرسیاست نہ کریں۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے یقیناًاندھیراچھٹ جائے گا،اپوزیشن رکاوٹیں حائل کرنے کی بجائے دہشت گردی کے سدباب کیلئے ریاست اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپناکردارادا کرے۔اگراپوزیشن درست ٹریک پرنہ آئی تواس کی سیاست کاجنازہ اٹھ جائے گا۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کیلئے درست سمت متعین کردی ،اب صرف انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔ اپوزیشن والے نان ایشوزپر شوربرپاکرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں ۔ اپوزیشن قیادت میں قوت برداشت کافقدان ہے ،صبروتحمل سے آئندہ مقابلے کاانتظارکریں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری ماردھاڑ والی سیاست سے گریز کریں کیونکہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اورہماراملک جمہوری قوتوں کے درمیان کسی قسم کی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے یہ ریاست کی حفاظت اورعوام کی خدمت کرنے کاوقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف عوام کوایک پیج اورپلیٹ فارم پرلے آئے ہیں لہٰذاء اپوزیشن انتشارکوہوانہ دے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy