شاہد آفریدی کی کپتانی میں آج ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیر کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ دس بجے شروع ہو گا

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

لندن(یواین پی )ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیریٹی ٹی20 میچ آج لندن میں کھیلا جائےگا جبکہ ورلڈ الیون کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ میچ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا جبکہ چیریٹی میچ کے لیے ہونے والی تمام تیاریاں مکمل ہوچکیں ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آخری میچ کے لئے کافی پرجوش ہیں ،کرکٹ میں فینز ان کا سرمایہ ہیں اور ورلڈ الیون کی جانب سے لارڈز میں کھیلنا اور کپتانی کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والا یہ چیریٹی ٹی 20 میچ لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بجے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اس میچ کا مقصد گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں آنے والے سمندری طوفان سے کرکٹ سٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر کےلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme