سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

Published on January 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

\"7\"

نئی دلی…بھارتی وزیرمملکت ششی تھرور کی بیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔سنندا پشکر کے شوہر اور قریبی رشتے داروں نے بیان رکارڈ کرا دیے جن کے مطابق موت سے پہلے آخری رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے ششی تھرورسے سنندا پشکر کی ہلاکت سے متعلق ایک گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کروایا۔ششی تھرور سے پوچھے گئے زیادہ تر سوالات کا تعلق ان کی ازدواجی زندگی اور اہلیہ سے متعلق کیے گئے۔ ششی تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا تاہم انھوں نے تعلقات کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔ مجسٹریٹ نے دیگر7 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جن میں سنندا کے بھائی کرنل راجیش، بیٹے شیو، تھرور کے ذاتی اسسٹنٹ آر کے شرما اور دو ماتحت نارائن اور بجرنگی شامل ہیں۔ پشکر کی دوست صحافی نلنی سنگھ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جن سے سنندا نے موت سے ایک رات قبل فون پر بات کی تھی۔ ششی تھرور نے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کوخط لکھا ہے جس میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی اور سچائی سامنے لانے کے لیے تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کرنے والے تین رکنی ڈاکٹروں کے پینل میں سے ایک کے مطابق سنندا کے آخری بار شراب کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی جائے گی۔ ششی تھرور کے ذاتی ملازمین اور ہوٹل کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گاجن سے سنندا کی موت سے کچھ گھنٹے قبل اور ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ تفتیش کاروں کے مطابق سنندا کی ہلاکت سے پہلے جمعرات کی رات دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جوصبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا جس کے بعد ششی تھرور سوئٹ کے ڈرائنگ روم میں صوفے پر اورسنندا بیڈروم میں سوگئیں۔ پولیس ہوٹل کی تیسری منزل کی لابی کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے اور سننداکی آخری کالز کے رکارڈ جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کیرالہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے سنندا پشکر کے علاج کی تفصیلات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں وہ دہلی واپسی سے تین روز قبل زیرعلاج تھیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog