وہاڑی ،وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 569ای بی کے حادثہ میں زخمی مزدورں کے علاج معالجہ کی خصوصی ہدایات

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

\"21-1-14\"
وہاڑی ( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 569ای بی کے حادثہ میں زخمی مزدورں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی خصوصی ہدایات ضلعی انتظامیہ کو جاری کی گئی ہیں وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے569ای بی گاؤں میں گورنمنٹ سکول کی چار دیواری کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران متصل عمارت کی دیوار گرنے کے حادثہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات کے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر عمران منیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں تینوں زخمی مزدوروں کی عیادت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات ضلعی حکومت برداشت کریگی انہوں نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواراٹر ہسپتال وہاڑی کو ہدایت کی کہ وہ ان مزدوروں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔دریں اثناء ڈی او سی مہر امیر بخش، اسسٹنٹ کمشنر عمران منیر بھٹی،ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد مبشر الرحمن ایس ڈی او بلڈنگز عمران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes