قومی اسمبلی نے5برسوں میں کیاکیا،فافن کی رپورٹ جاری

Published on June 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)فافن نے14ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔فافن کی رپورٹ کےمطابق 14ویں قومی اسمبلی کے56اجلاسوں میں 5آئینی ترامیم کی گئیں۔ فافن کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ گذشتہ قومی اسمبلی نے205بلز کی منظورکئے۔ 5سال کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان نے159مرتبہ کورم کی نشاندہی کی۔ اس دوران قومی اسمبلی میں237 پرائیویٹ ممبرزبل پیش،23بل منظورکئےگئے۔فافن کی رپورٹ کےمطابق ایم کیوایم کی رکن نگہت شکیل نےایوان میں سب سےزیادہ بل پیش کئے ۔ جماعت اسلامی کےصاحبزادہ طارق اللہ نےسب سے زیادہ قراردادیں پیش کیں۔ مسلم لیگ(ن)کی آسیہ ناصرنے سب سےزیادہ توجہ دلاؤنوٹس پیش کئے۔ ایم کیوایم کےمزمل قریشی نےایوان میں سب سےزیادہ سوالات کئے۔ جماعت اسلامی کے شیراکبرخان نےایوان میں سب سے زیادہ تحاریک پیش کیں۔فافن کی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ ایوان میں 13ہزار912سوالات اٹھائے گئے،533توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوئے۔ گزشتہ قومی اسمبلی میں 5سال کے دوران ارکان کی حاضری تنزلی کا شکارہی۔ پانچ سال کے دوران چین،انڈونیشیااور ترکی کےصدورنےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاسوں سے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes