عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Published on June 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لیے پیسے کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع دی جائے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو حتمی ٹکٹ دینے کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو 0303-5375113 پر اسکی اطلاع دیں۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔خیال رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy