مٹی کےبرتن میں پانی پیناصحت کےلیےانتہائی مفیدقرار

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,341)      No Comments

لاہور(یو این پی) گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی پینا ہو تو زیادہ تر انحصار فریج پر ہوتا ہے یا بازار سے برف لاکرکولر میں پانی ٹھنڈا کیا جاتا ہے مگر ایک کم خرچ اور بالا نشین نسخہ مٹی کےبرتن کااستعمال ہے۔مٹی کےبرتن نےٹھنڈےپانی کی جھنجھٹ سے جان چھڑادی۔ اب نہ فریج کی ضرورت ہے اور نہ بجلی کی پریشانی،مٹی کا مٹکا یا کولر گھر لائیں اورٹھنڈا ٹھارپانی ہروقت پائیں۔لاہورمیں شہریوں کی بڑی تعداد ان برتنوں کا استعمال کرتی ہے۔ڈاکٹرز کاکہناہےکہ مٹی کے کولر یا مٹکے میں پانی محفوظ کرکے پینا صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ لاہور کی مارکیٹ میں یہ برتن دوسو سے لیکر پانچ سو روپے تک دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes