آئندہ حکومت کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کر دی جائے، سید خورشید احمد شاہ

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

022اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے تجویز دی ہے کہ آئندہ حکومت کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کر دی جائے تو تمام جھگڑے ختم ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کیلئے جج کی شرط برقرار رہی تو ہمارے پاس آپشن محدود رہیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اپنی مجوزہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مجوزہ اصلاحات سوچ سمجھ کر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کا کردار صرف ایک رکن جیسا ہے حالانکہ چیف الیکشن کمشنر کو مضبوط ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیئے جائیں تاہم آئندہ حکومت کی مدت 4 سال کر دی جائے تو تمام جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو جائے تو پھر یہ مدت بڑھا کر 5 سال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے جج کی شرط ہونے کی پابندی سے ہمارے پاس آپشنز محدود ہیں اگر موزوں جج نہ ملے تو چیف الیکشن کمشنر کیلئے جج کہاں سے لائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes