ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار راشد علی راشد اعوان حلقہ پی کے30سے کل کاغذات نامزدگی داخل کروائیں گے

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 633)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور نو سیاسی جماعتوں کے اتحاد تحریک اللہ اکبر کے نامزد امیدوار راشد علی راشد اعوان حلقہ پی کے30سے کل بروز پیر اپنے سینکڑوں حمایتی افراد کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائیں گئے،راشد علی راشد اعوان بنیادی طور پر شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے بہترین قلمکار ہیں،انہیں ملی مسلم لیگ نے اپنا امیدوار نامزدد کیا تھا اور حلقہ پی کے تیس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت اور نو سے زائد سیاسی جماعتوں کے اتحاد تحریک اللہ اکبر کے پلیٹ فارم سے وہ کل بروز پیر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائیں گے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ملی مسلم لیگ اور تحریک اللہ اکبر کی سرکردہ شخصیات،ان کے حمایتی اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes