لاک ڈاﺅن کے سبب بیرون ملک میں زیر تعلیم بیسیوں پاکستانیوں طلباءمتاثرہیں؛ محمد عاصم

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

ہارون آباد /اسلام آباد (یو این پی) جرمنی میں پاکستان سٹوڈنٹس کونسل کے رہنماءمحمد عاصم نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ لاک ڈاﺅن صورتحال کے سبب بیرون ملک میں زیر تعلیم بیسیوں پاکستانیوں طلباءمتاثر ہو رہے ہےں سالانہ تعطیلات پر آئے سٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے اپنے گھروں میں محبوس ہو کر رہی گئی ۔ جن کی جرمن تعلیمی اداروں کو واپسی میں مزید ایک ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے جن سٹوڈنٹس نے مختلف یورپی اور ایشیائی ایئر لائنز سے ٹکٹیں بک کروائی تھیں ، وہ لاک ڈاﺅن میں 15مئی تک توسیع کی وجہ سے اچانک کینسل کر دی گئیںاس غیر متوقع صورت حال کے پیش نظر نہ صرف سٹوڈنٹس کا ناقابل تلافی تعلیمی حرج ہو رہا ہے بلکہ ان کے ویزے بھی زائد االمیعاد ہونے کی وجہ سے ختم ہو نے کا اندیشہ ہے ۔ سٹوڈنٹس لیڈر کا کہنا تھا کہ جرمنی پہنچ کر دو ہفتے آئیسولیشن میں رہنا پڑے گا۔ جس سے اُن کا مزید وقت ضائع ہو گا۔ سوشل ڈسٹنسنگ کی وجہ سے جہاز میں مسافروں کو کافی وقفہ سے بٹھایا جائے گا اس لئے کرایہ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے، جو طلباءکی بساط سے باہر ہے۔ طلباءنے وزیراعظم پاکستان اور اوور سیز پاکستانی فاﺅنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں طلباءکو خصوصی ریلیف دیا جائے اور چھٹیوں کی وجہ سے پاکستانی وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کرنے میں بھی کوئی مدد نہیں مل رہی پاکستانی متاثرہ طلباءکیلئے ہنگامی حالات میں او ٹی ایف کی ہیلپ لائن کے ذریعے ہر ممکن مدد کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes