جنرل (ر) اسلم بیگ نے نواز شریف کو رقم دینے کی تصدیق کردی

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں نوازشریف نے رقم لینے سے انکار کردیا تاہم دوسری طرف سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے نواز شریف کو رقم دینے کی تصدیق کی ہے ، انہوں نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رقم دینے کا اعتراف کیا ہے۔اسلم بیگ نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا ہے کہ ان کے پاس رقم کے شواہد موجود ہیں ، نواز شریف کے سامنے بٹھایا جائے تو ثبوت دیدیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا تفصیلی بیان بھی تب دیں گے جب نواز شریف سامنے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes