عمران خان چارٹرڈ فلائٹ سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے

Published on June 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 923)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان چارٹرڈ فلائٹ سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے. مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کے مڈل ایسٹ کوارڈینیٹر ذوالقرنین علی خان اور سعودی افیشل نے ان کا استقبال کیا. عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشری بی بی, ذلفی بخاری, حلیم خان ان کی اہلیہ اور عون چوہرری بھی یہاں پہنچے ہیں.عمران خان 27 ویں شب مسجد نبوی میں گزاریں گے. کل وہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے اور رات کو وہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے ڈنر میں شرکت کریں گے. جس کا اہتمام پی ٹی آئی کے مڈل ایسٹ کوارڈینیٹر ذوالقرنین علی خان نے کیا ہے.

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes