ڈائریکٹرایم اے ٹھاکرکا ڈرامہ ’’خبرناک ‘‘کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے چوہدری علی اصغر

Published on March 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

کہانی کا مضبوط اسکرپٹ ،فنکاروں کی محنت اور ہدایت کار کی اچھی ڈائریکشن کا ہونا ضروری ہے فیصل شہزاد
لاہور(یو این پی)معروف ڈائریکٹرایم اے ٹھاکرکے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’خبرناک ‘‘ کو جس طرح شائقین ڈرامہ نے پذیرائی دی ہم ان کے مشکور ہیں ڈرامہ ریکارڈبزنس کررہا ہے یہ پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے ڈرامہ کی کہانی ،اداکاروں کی کردار نگاری اور عمدہ ڈائریکشن کامیابی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل پروڈیوسر و پروموٹر چوہدری علی اصغر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پہ انٹر نیشنل پروڈیوسر و پرموٹر فیصل شہزاد آف شارجہ نے بتایا ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کی ہدایات میں جاری ڈرامہ ’’خبرناک ‘‘ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں اس ڈرامہ کی کامیابی کے پیچھے کہانی کا مضبوط اسکرپٹ ،فنکاروں کی محنت اور ہدایت کار کی اچھی ڈائریکشن کا بڑا عمل دخل ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکرکافل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’خبرناک‘‘قذافی سٹیڈیم ہال نمبر دومیں پیش کیا گیااور کامیاب نمائش جاری ہے پروڈیوسرماریہ مسکراہٹ ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes