نواز شریف اور مریم نواز کی جمعرات کو لندن روانگی کا امکان

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لاہور (یواین پی)نواز شریف اور مریم نواز کی جمعرات کو لندن روانگی کا امکان ہے، جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے۔احتساب عدالت سے ایک ہفتے کی چھٹی ملنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز جمعرات کو برطانیہ جائیں گے، لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔احتساب عدالت میں عید الفطر کے دوران 5 دن کی چھٹی ہوگی، عدالت میں پیشی نہ ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کا پروگرام بنایا۔بیگم کلثوم نواز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ لندن میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں جہاں ان کا علاج بھی جاری ہے، نواز شریف اور مریم نواز وقتاً فوقتاً عیادت کیلئے لندن جاتے رہتے ہیں۔ایون فیلڈ کیس میں نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نواز شریف، مریم، حسین، حسن اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے، وزارت داخلہ نے خط موصول ہونے کی تصدیق

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy