ٹھٹھہ ،اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد

Published on December 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل افسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد کی سربراہی میں عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے مکلی پریس کلب تک ایک شاندار اور پر وقار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، اسسٽنٽ ڈائریکٹر و سرکل افسر اینٹی کرپشن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بہرانی ،ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے، کرپشن ایک ناسور کی مانند ہے جس کی جڑیں اکھاڑنے کیلئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرہ میں ہے، کرپشن ایک سماجی ظلم ہے جس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ہے، کرپشن ہمارے اداروں اور ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف اداروں میں نہیں بلکہ ہماری سوچ اور رویوں میں بھی ہے جبکہ اپنا فرض ایمانداری سے ادا نہ کرنے اور کسی سے ناانصافی کرنا بھی کرپشن میں شامل ہے، اس لیے سب سے پہلے اپنی سوچ کو بہتر بنانے کیلئے ہر فرد کو عہد کرنا ہوگا تاکہ کرپشن پر قابو پایا جا سکے۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) محمد رحیم سومرو، ڈسٹرکٹ انفارميشن افسر محفوظ علی سومرو ،ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور کے علاوہ روینیو، تعلیم، صحت، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ، پولیس، سوشل ویلفیئر اور دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme