وفاقی کابینہ کا اجلاس: چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز تبدیل

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے قبل اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں میں چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو تبدیل کردیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اعظم سلمان چیف سیکریٹری سندھ تعینات کیے گئے ہیں اور وفاقی سیکریٹری اکبردارنی کو پنجاب کا چیف سیکریٹری لگایا گیا ہے۔نوید کامران بلوچ کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا،جب کہ ڈاکٹر اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل نگران وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی تقرریوں پر اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题