خودکش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔سید سجاد شیرازی

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

دھماکہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ ہے‘و سید ابن علی حسینی
شہید ہونیو الے افراد کے تمام لواحقین کے ساتھ انکے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں الحاج امان الحق خان غزنی خیل
خودکش حملہ آور نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر اسلام اور انسانیت پر حملہ کیا ہے فیصل کریم خان کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سانحہ پشاور مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ہنگو سید ابن علی حسینی‘ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ کے ضلعی صدر سید سجاد شیرازی‘ڈویژنل صدر ڈیرہ الحاج امان الحق خان غزنی خیل‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر ضلعی صدر ہنگو سید ابن علی حسینی نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں یہ خودکش دھماکہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ اور شہید ہونے والے افراد کے تمام لواحقین کے ساتھ انکے غم میں ہم سب برابر شریک ہیں۔ ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ سید سجاد شیرازی نے کہا کہ یہ خودکش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ الحاج امان الحق خان غزنی خیل نے پشاور مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس دھماکے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت اداروں کی سیکورٹی نہ ہونے کے برابر تھی کیونکہ پشاور میں قصہ خوانی کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سانحہ پشاور مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنگو کے صدر سید ابن علی حسینی نے جامع مسجد کوچہ راسالدار پشاور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی، جس میں درندا ظالم خودکش حملہ آور نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر اسلام اور انسانیت پر حملہ کیا ہے۔ اس بربریت میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ضلعی صدر سید ابن علی حسینی سانحہ پشاور کا پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے ان درندوں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہدا اور زخمی نمازیوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر زخمیوں کے لیے بہترین علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes