صدر مملکت ممنون حسین سے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی کی ملاقات

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین سے بدھ کو مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی اور رمضان المبارک کے آغاز کی مبارکباد دی۔ بدھ کو یہاں موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق امام کعبہ نے پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران مہمان نوازی پر صدر مملکت ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ مقدس مساجد کے تقدس کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکام سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی عوام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مقاصد مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستان اور اس کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے متحد ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes