کریئر ختم نہیں ہوا مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے: فلمسٹار میرا

Published on June 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

لاہور ( یواین پی) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی میرا کریئر ختم نہیں ہوا بلکہ مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں میرا کا کہناتھا کہ وہ عنقریب ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘ کے رائٹر افتخار عفی کی فلم میں کام کریں گے جس کا سکرپٹ 90فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکاہے ۔فلم میں میرا کردار اس نوعیت کا ہو گا کہ لوگ ہمیشہ اس کو یاد رکھیں گے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فنکار ہمیشہ فنکار ہی رہتا ہے ،مجھے علم ہے کہ بہت سی اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں مگر مجھے ان کی پرواہ نہیں ہے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes