بوریوالہ،ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

Published on January 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

عینکیں، لینز و آنکھوں کے متعلقہ میڈیسن سمیت آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جائیں گے
بورے والا (یواین پی) ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد مورخہ ،25 اور 26 جنوری کو بوریوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 323 ای بی میں ڈیرہ سردار ظہور احمد ڈوگر پر ہوگا تفصیل کے مطابق ڈوگر ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد مورخہ ،25 اور 26 جنوری بروز ہفتہ، اتوار کو بوریوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 323 ای بی بستی آل والی ڈیرہ سردار ظہور احمد ڈوگر پر ہورہا ہے، اس فری آئی کیمپ میں پاکستان کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر( کیپٹن ریٹائرڈ پاک آرمی) و دیگر سنیئر ڈاکٹرز خدمات سرانجام دیں گے اس دوران مریضوں کو فری ادویات، عینکیں، لینز و آنکھوں کے متعلقہ میڈیسن سمیت آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جائیں گے۔ یادرہے کہ مذکورہ فری آئی کیمپ کا انعقاد مقامی مخیر حضرات سردار غلام دستگیر ڈوگر ٹریفک پولیس، سردار غلام مصطفٰے ڈوگر پنجاب فوڈ اتھارٹی، سردار غلام رضا ڈوگر پنجاب پولیس، سردار ظہور احمد ڈوگر اور ان کی فیملی کی طرف سے چک نمبر 323 ای بی بستی آل والی ڈیرہ سردار ظہوراحمد ڈوگر پر کیا جا رہاہے۔ مزید راہنمائی کے لیے سردار محمد اشفاق ڈوگر موبائل فون نمبر 03012704325 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme