سوات ،چارروزہ انسدادپولیو مہم اختتام پذیرہو گئی

Published on January 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

\"2\"
سوات(یواین پی)سوات میں 4روزہ انسدادپولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی،مہم کے دوران 1209ٹیموں نے ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمرکے3لاکھ99ہزار579بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں ،چار روزہ مہم کے دوران ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سے کے2500اہلکارتعینات کردئے گئے تھے،ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق سوات میں 20جنوری کو شروع ہونے والی چارروزہ انسدادپولیو مہم انتہائی کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے اور اس دوران 1209تشکیل کردہ ٹیموں نے گھر گھر اور مخصوص مقامات پر 3لاکھ99ہزار579بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائی ہیں اور اس دوران کوئی انکاری کیس سامنے نہیں آیا ہے ،دوسری جانب پولیو ٹیموں کے لئے ضلع بھر میں 2500کے قریب پولیس اورایف سی کے اہلکارتعینات کردئے گئے تھے اور اس دوران ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین نے خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes