آصف زرداری کے اثاثے ظاہر، کسی ادارے کے نادہندہ نہیں

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

کراچی(یو این پی) آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامے میں کیا کیا بتایا، میدیا  نے تفصیلات حاصل کرلیں، سابق صدر زمینداری کرتے ہیں، صرف نقد 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار 73 روپے کے مالک ہیں، کسی حکومتی ادارے اور محکمے کے نادہندہ بھی نہیں۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کرایا جس کی کاپی میدیا کو موصول ہوگئی۔سابق صدر کے حلف نامے کے مطابق آصف زرداری کے پاس نقد رقم 75 کروڑ 86 لاکھ، 69 ہزار 73 روپے ہے جبکہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے اور محکمے کے نادہندہ نہیں۔حلف نامے میں آصف علی زرداری نے اپنی تعلیم ڈپلومہ بتائی ہے، ان کا ذریعہ آمدن زمینداری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题