ہر سو موٹو کے پیچھے وجہ ہوتی ہے ، لوگوں کو بتاﺅں گاکہ ان کے بنیادی حقوق کیا ہیں: چیف جسٹس ثاقب نثار

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لاڑکانہ (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہر سو موٹو کے پیچھے وجہ ہوتی ہے ، اس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ عدلیہ مسائل پر خاموش بیٹھی رہے، لوگوں کو بتائیں گے کہ ان کے بنیادی حقوق کیا ہیں۔ ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کا کام صرف انصاف فراہم کرنا ہے کہیں نا انصافی نہیں کی گئی ۔ ہر سو موٹو کے پیچھے وجہ ہے سو موٹو ایکشن کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہے ایسا نہیں ہوسکتا کہ عدلیہ مسائل پر خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہسپتالوں کے دورے زندگیاں بچانے کیلئے ہیں، انسانی زندگیوں کو ایک بوجھ نہیں بننا چاہیے، ہسپتالوں میں آلات، ادویات اور کام کی ضرورت ہے، سندھ میں لوگوں کو مستقبل میں صحت کے خدشات ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، وہ لوگوں کو بتائیں گے کہ ان کے بنیادی حقوق کیا ہیں، آزادی سے جینے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے ماحول کا تحفظ اور صاف پانی کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی کے معاملے پر جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کے اقدامات قابل تعریف ہیں، ان کی رپورٹ پر عمل نہ ہوا تو یہ بری خبر ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy