لاہور لیڈی ہیلتھ ورکرکو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

Published on January 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

\"5\"
لاہور۔۔۔لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن پولیس نے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرسے جھگڑنے اور دھمکیاں دینے والے شخص کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر سمیرا نے درخواست دی کہ وہ فیصل ٹاؤن کے علاقے اے بلاک میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی تھی،اے بلاک کے رہائشی پرویز اکبر بٹ کے گھر میں کوئی بچہ نہ ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکر نے گھر کے گیٹ پر نمبر درج کر دیا جس پر پرویز اکبر بٹ نے طیش میں آکر لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ جھگڑنا شروع کر دیا اور بدتمیزی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، سمیرا کی اطلاع پرپولیس نے پرویز اکبر بٹ کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کر لیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes