این اے ترپن اسلام آباد: شاہد خاقان، عائشہ گلالئی، مہتاب عباسی کلیئر قرار

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں ایپلٹ ٹربیونلز کی سماعت جاری ہے۔ این اے 53 سے شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور عائشہ گلا لئی کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا گیا۔ این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور این اے 72 سے فروس عاشق اعوان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
این اے 53 پر ایپلٹ ٹربیونل کی سماعت راولپنڈی میں ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے۔ عدالت نے آرو کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے قمرالاسلام راجا کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا میں اپنے حلقے سے 8 بارمنتخب ہوا، کبھی غیر جمہوری قوتوں سے نہیں ملا اور نہ ہی کبھی اپنا ضمیر بیچا، میں نے اپنا وقار بلند رکھا، اب فیصلہ حلقے کی عوام نے کرنا ہے۔
این اے 53 سے نون لیگ کے رہنما مہتاب عباسی کو بھی الیکشن کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ اپلیٹ ٹربیونل نے عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کیلئے فٹ قرار دیدیا۔ این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دیدیا گیا جبکہ این اے 72 سے فردوس عاشق کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی۔ ادھر فارو ق ستار کی مشکلات کم نہ ہوئیں، این اے 241 اور 247 کاغذات بحالی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئیں۔
یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 131 سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کر دی۔ درخواست گزاروں نے کاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی، اہلیہ اور دونون بیٹوں کے اثاثوں کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
این اے 95 میانوالی سے بھی کاغذات مسترد کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کر لی گئی۔ ایپلٹ ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题