عمران خاں ہی پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں فہیم چوہدری 

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان بیوروچیف پتوکی)عمران خاں ہی پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں اسوقت وہی واحد سیاستدان ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔فہیم چوہدری تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف پی پی 184فہیم چوہدری نے میٹ دی پریس میں خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ عمران خاں ہی وہ واحد شخص ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اندھیروں سے نکال کر روشنی لاسکتے ہیں ۔ اس وقت ملک پاکستان میں دیگر تمام سیاستدان بار بار آزمائے ہوئے ہیں اپنی لوٹ مار میں مصروف مفاہتی سیاست کا ڈرامہ رچا کر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن پاکستانی عوام میں شعور آچکا ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خاں کی قیادت میں ایک عوامی حکومت برسر اقتدار آئے گی تب ان چوروں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ۔فہیم چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ عمران خاں اور انکی ٹیم کے پاس جو ویژن ہے اس سے 5سال میں پاکستان دنیا میں سپر پاور طاقت بن سکتا ہے ۔
رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس ضلع جھنگ کا ماہانہ مشاورتی اجلاس
حبیب آباد ( محمدعرفان بیوروچیف پتوکی) رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس کا ماہانہ اجلاس، ممتاز شاعر اسد رضا سحرسمیت معروف ادبی شخصیات کی شرکت گزشتہ روز ناصر ہوٹل احمد پور سیال میں رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس ضلع جھنگ کا ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت مایہ ناز قلمکار اور محقق قاسم علی سیال چیرمین رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن نے کی۔ دیگر شرکا میں کمانڈر ریٹائرڈ زاہد فاروق ملک سرپرست رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن , نامور شاعر ظفر احمد پوری , اسد رضا سحر , علی امجد میو , ذوالکفل احمد طاہر , امجد خان ڈھول , پروفیسر طاہر عباس , باوا محمد افضل بھٹی , مقدس رضا , حکیم نذر عباس , امجد علی ناطق , سید الیاس حیدر کاظمی , قیصر عبا س جھنڈیر , سیف اللہ صدیقی , چوہدری میثم عباس , محمد اجمل قادری , سرفراز احمد شاہ , کاظم علی کاظم , عمران عالی , اصغر علی اصغر , محمد اویس رضا , میاں کرم الہی , چوہدری طارق روشن اور فاروق احمد شاہ شامل تھے فاونڈیشن کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی دنیائے ادب کے شہکار , صاحبِ اسلوب شاعر صفدر سلیم خان سیال کی صحت یابی کی لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی نقابت کے فرائض علی امجد نے سر انجام دیے شعری نشست بھی ہوئی آمدہ تمام شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آخر میں صدر اجلاس قاسم علی سیال نے خطبہ صدارت دیتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
با اثر افراد نے غریب خاندان کا راستہ بند کر دیا انتظامیہ کا روائی کرنے سے گریزاں
حبیب آباد ( محمدعرفان بیوروچیف پتوکی)با اثر افراد نے غریب خاندان کا راستہ بند کر دیا انتظامیہ کا روائی کرنے سے گریزاں چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواحی گاؤں 1/1ALکا رہائشی غلام رسول برسوں سے اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہے اور آمدورفت کے لیے اپنے گھر کے سامنے والاواحد راستہ استعمال کر رہے تھے لیکن چند ماہ پہلے گاؤں کے بااثر افراد عبدالغفار وغیرہ نے انکے پڑوس میں جگہ خرید لی اور آتے ہی غلام رسول کو دھمکانا شروع کر دیا اور برسوں سے آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والاراستہ اپنے طاقت کے نشے میں بند کر دیامنت سماجت کے بعد وہاں گلی بنانی روک دی اور دھمکیاں دی کہ اپنا بندوبست کر لو ورنہ ہم یہ راستہ مستقل بند کر دینگے غلام رسول اور اسکے اہلخانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بااثر افراد سے ہماری داد رسی کروائیں ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog