سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں محفل مشاعرہ; پاکستانی کیمونٹی کے سینکڑوں افراد کے علاوہ غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان کلچرل گروپ کی جانب سے منعقدہ مزاحیہ محفل مشاعرہ میں پاکستان کے نامور اداکار اور مزاح نگار انور مقصود کو مدعو کیا گیا تھا جب دیگر اداکاروں میں قاضی واجد، بہروزسبزواری، ایاز خان، حنا دلپذیر نے بھی شرکت کی، اس موقعہ پر انور مقصود کا تحریر کردہ ” لوز مشاعرہ “اسٹیج ڈرامے کے طور پر پیش کیا گیا جس میں نامور اداکاروں نے مزاح کو الفاظوں میں ایسا بیان کیا کہ پورا حال ہنسی سے بھر گیا، انور مقصود کے چٹکلے، بہروز سبزواری کی اداکاری، حنا دلپذیر مومو کی اداہیں اور قاضی واجد کی طنزیہ شاعری نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، پاکستان کلچرل گروپ کے کنونئیر شمشاد صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم سعودی عرب میں مقیم اپنے ہموطنوں کو اپنے ثقافتی رنگوں سے میزین رکھیں، انور مقصود نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی کے سامنے پرفارم کرکے بہت مزہ آیا اور جس طرح کیمونٹی نے ہمیں سراہا ہے ہم۔ان کا شکرگزار ہیں، تقریب میں قومی نغمے بھی گائے گئے جبکہ آخر میں سفیر پاکستان نے اداکاروں میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes