سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے جام پور سے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا ،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on June 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

جام پور(یواین پی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے جام پورسے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جام پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیااورجیپ کاانتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے آراوآفس میں درخواست جمع کرادی۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب شیر علی گورچانی نے این اے 193اورپی پی 293سے ٹکٹ واپس کردیا،ڈاکٹرحفیظ الرحمان دریشک نے بھی این اے 194،پرویز اقبال گورچانی نے پی پی 295،یوسف دریشک نے پی پی 296 سے ٹکٹ واپس کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题