پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں،فیصل صالح حیات

Published on July 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 800)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید فیصل صالح حیات نے ان خبروں کو قطعی طور پر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ جھنگ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس سے جاری کئے گئے بیان میں سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ میرے خلاف حقائق کے منافی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کندی نے بھی کہا ہے کہ این اے38 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 37 کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes