فواد عالم کرکٹر سے فنکار بن گئے

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

کراچی: (یواین پی) قومی ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے اداکاری سے دل لگا لیا۔ ڈراموں میں انٹری دی تو ایک الگ ہی چہرہ سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب وہ کرکٹ کے بعد ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔قومی کرکٹر فواد عالم نے اداکاری کی ٹھان لی ہے۔ اب وہ ٹی وی پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے۔ فواد عالم ڈرامہ سیریل گھر داماد میں جلوہ گر ہوں گے۔فواد عالم کرکٹ کی دنیا میں نظر انداز ہوئے تو شوبز کی دنیا میں چھلانگ لگا لی۔ کامیڈی ڈرامے گھر داماد میں فواد عالم ایک بھرپور کردار نبھا رہے ہیں۔ قہقوں کے گرد گھومتے اس کردار میں فواد عالم اپنے مداحوں کا دل کتنا جیت پاتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes