ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

کراچی(یواین پی)35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنزکیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انورمجیدمرکزی ملزم نہیں ہیں اس لئے ان کے ریڈکے بجائے بلیو وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ انورمجیدسے متعلق اطلاع ہے کہ وہ لندن میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog