سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی چھٹی برسی آج جمعرات کو منائی جائے گی

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

1
1973میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے
لاہور(یواین پی ) سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی چھٹی برسی آج20 اکتوبربروز جمعرات کو منائی جائے گی۔یواین پی کے مطابق وہ 29مئی1940 کو جنوبی پنجاب کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے تھے 1973میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے 1977میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وفاقی وزیر بنے1993 میں پاکستان کے نویں صدر منتخب ہوگئے5 نومبر1996 کو انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرکے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اختلافات کی وجہ سے2 دسمبر1997 کوفاروق لغاری نے عہدے سے استعفیٰ دے کر1998میں نئی جماعت ملت پارٹی قائم کی وہ20 اکتوبر 2010 کو وفات پاگئے تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog