فیس بک کا پاکستانی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم، انتخابات میں فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں فیس بک کے پبلک پالیسی ہیڈ صارم عزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتخابات کے موقع پر شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر ر ہی ہے اور اس مقصد کیلئے بڑی تعداد میں ملازمین بھی بھرتی کیے گے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس اور بے بنیاد افواہیں ختم کرنے کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے جعلی خبروں کی شناخت کی جائے گی اور ان کی رسائی محدود کی جائے گی۔صارم عزیز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا حکومتی ایوانوں میں لوگوں کی آواز پہنچانے میں آسانی پیدا کررہا ہے، یہ الیکشن جیسے اہم عوامی امور کے لیے بھی اہم ہے۔ اس حوالے سے فیس بک کی ٹیمیں انتخابات کے دوران ہمارے پلیٹ فارم کا غلط استعمال روکنے پر توجہ دیں گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے بعد فیس بک انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ کے تحت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes