سپریم کورٹ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا،فی الحال فیصلے کی کوئی تاریخ نہیں دے رہے ،فیصلے کے روز ملزم حاضری یقینی بنائے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،طلال چودھری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی کارروائی طریقہ کارکے مطابق شروع نہیں ہوئی،چیف جسٹس انفرادی حیثیت میں توہین عدالت کانوٹس نہیں لے سکتے۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رجسٹرارکے نوٹ پرنوٹس لیاجاتاہے، چیف جسٹس نوٹس لیکرمعاملہ عدالت میں سماعت کیلئے مقررکردیتے ہیں۔اس پر وکیل نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس کیلئے انتظامی نہیں جوڈیشل آرڈرہوناچاہئے، آرٹیکل 19 آزادی اظہاررائے کی اجازت دیتا ہے۔جسٹس سردار طارق نے کہا کہ آرٹیکل 19 کامطلب یہ نہیں کہ جودل کرے بول دو،آزادی اظہاررائے اورگالیاں دینے میں فرق ہے۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ طلال چودھری نے اپنے الفاظ عدالت میں تسلیم کئے،طلال چودھری کے وکیل نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان نے عدالت سے معافی نہیں مانگی۔جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اتنے تحمل کے بعدلوگ بازنہیں آئے توکیاکریں؟،طلال چودھری نے کہا انہوں نے فرد جرم پڑھ اور سمجھ لی ،وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے کیس میں ہرفائدہ لاڈلے کو ملناچاہئے ،معاف کرنے سے عدالت چھوٹی نہیں ہوجائےگی،ان کا کہناتھا کہ طلال چودھری توہین عدلات کا سوچ بھی نہیں سکتے،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو سیاق و سابق سے ہٹ کر نشر کرگئی۔جسٹس سردارطارق نے کہا کہ سیاق وسباق واضح کرنا طلال چودھری کی ذمہ داری تھی ،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیمرا کے گواہ سے عدالت نے کوئی مواد نہیں مانگا،جسٹس سردار طارق نے کہا کہ تمام مواد پہلے ہی طلال چودھری کو فراہم کردیا گیا تھا ،وکیل صفائی نے کہا کہ فردجرم میں توہین آمیز مواد کی نشاندہی نہیں گئی ۔عدالت نے طلال چودھری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلہ انتخابات کے بعد سنایا جائے ۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا،فی الحال فیصلے کی کوئی تاریخ نہیں دے رہے ،عدالت نے فیصلے کے روز ملزم کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题