وڈیرے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بناتے ہیں غریب کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں آصف خان بلوچ

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

جھنگ( ماصل خان سے)تفصیلات کے مطابق چیرمین ماربل ایسوسیی ایشن آصف خان بلوچ کی طرف سے معزز ممبران کے لئے ایک پارٹی کا انعقاد مدنی ڈیرہ بھکر روڈ پر کیا گیا جس میں صدر چوہدری محمد ایوب،جنرل سیکرٹری شعیب انور بھٹی،فضل مالک خان ،شہزار شکیل ،شیخ عرفان کے علاوہ ممبران ماربل اور ٹائلز شوروم کے مالکان نے شرکت کی جس میں یونین کی بہتری کے لئے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے آپس میں محبت ،اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ہر معزذ ممبر کے دکھ درد میں شامل ہونا چاہیے جنرل سیکرٹری شعیب انور بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پرانی غلطیوں کو بھلا کر اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور یونین کو مضبوط کرنے کے لئے سب ممران سے مشاورت کر کے آگے بڑھنا چاہیے. علاوہ۔ازیں یونین کو مقامی۔انتظامیہ کی طرف سے رجسٹر کروانے کے لئے بھی مشاورت کرتے ہوئے چندے کی اپیل کی گئی جس پر چند ممبر کی طرف سے یونین رجسٹر کروانے کا طریقہ پوچھنے پر عہدیدران بات گول کرگئے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں بھی متعدد بار سابقہ عہدیداران کی طرف سے رجسٹر کروانے کے لئے کہا گیا تھا لیکن کئی بار ناکام ہوئی اس کے علاوہ حالیہ ہونے والے 2018 الیکشن کے بارے میں بھی باہمی مشاورت کے ساتھ چند دنوں میں اعلان کیا جائے گا یہاں یہ امر قابل ذکر اور قابل افسوس ہے کہ ملازمین اور لیبر کے بارے میں کسی عہدیدران یا ممبر کی طرف سے آواز نہیں اٹھائی گئی کہ غریب مزدور بھی آخر انسان ہیں ان کے لئے بھی حالیہ ہونے والی مہنگائی کے بارے میں پالیسی ہونی چاہیے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہیے؟ جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہر سرمایہ دار اور وڈیرے صرف اپنے مفارات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بناتے ہیں غریب کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme